• news

تحریک لبیک شمالی پنجاب زون کے عہدیداروں کا دورہ گوجرانوالہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک پاکستان کے ناظم عثمان مظفر نقشبندی کی قیادت میں شمالی پنجاب زون کے عہدیداروں نے گوجرانوالہ میںمرکزی دفتر کا دورہ کیا اور تنظیمی کارکردگی  کا جائزہ لیا ، اس موقع پرانتخابات میں ٹکٹ کے امیدواروںسے انٹرویو بھی لئے گئے ۔ اس موقع پر  اجلاس کی صدارت عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں رابطہ ناظم انتظامیہ شمالی پنجاب محمد حفیظ، ناظم مالیات شمالی پنجاب غازی ارشد مصطفائی، نائب ناظم اعلی شمالی پنجاب عثمان خضر مانگٹ، ڈویژنل امیر گوجرانوالہ مفتی محب الدین، ڈویژنل ناظم اعلی حاجی ذوالفقار علی قادری، ڈویژنل لیگل ایڈوائزر عبدالقادر گل ایڈووکیٹ، ضلعی سرپرست اعلی پروفیسر پیر سید فاروق شاہ سیفی، ضلعی امیر نصیراحمد ججہ، ضلعی ناظم اعلی عبدالجبار ڈھلوں، ضلعی ناظم الیکشن سیل سکندر شہزاد، ناظم نشرواشاعت ضلع گوجرانوالہ علامہ احمد رضا رضوی، ضلعی نائب ناظم اعلی پروفیسر مستقیم ورک، ضلعی لیگل ایڈوائزر کامران اولکھ ایڈووکیٹ، ضلعی رابطہ برائے تنظیم محمد فیصل بٹ، ضلعی تحریکی ڈیزائنر محمد ابوالکلام، ضلعی ناظم خدمت چودھری شاہد وڑائچ و دیگر بھی شریک تھے۔ عثمان مظفر زیدی نے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ تحریک کا کام مزید بہتر اور تیز کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی اہداف کو پورا کرنے کیلئے کوششیں کی جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن