• news

گجرات کو ڈویژن بنانے پرپرویز الٰہی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کریںکم ہے: مامون جعفر

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)رُکن صوبائی اسمبلی و چیئرمین ٹیوٹا میاں مامون جعفر تارڑ نے کہا ہے کہ گجرات کو ڈویژن کا درجہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے۔ اس سے روزگار بڑھے گا اور علاقے میں خوشحالی آئے گی۔ مقامی سیاست دان حافظ آباد کو گجرات میں شامل کرنے کی مخالفت صرف عوام کو دکھاوے کے لیے کر رہے ہیں۔ انہیں صرف اپنے مفادات عزیز ہیں۔ جس دن ان کے مفادات پورے ہوگئے، کوئی بھی احتجاج نہیں رہے گا۔ کولو تارڑ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے  انہوں نے کہا کہ گجرات ڈویژن میں شمولیت پر حافظ آباد کی عوام کو زیادہ ملازمت ملیں گی فنڈز زیادہ ملیں گے اورترقیاتی کام زیادہ ہوں گے ۔ جلد حافظ آباد میں ٹیکنکل کالج کی تعمیر شروع ہوجائیگا ۔گجرات سے حافظ آباد تک 5ارب کی لاگت سے چک چٹھہ نہر کنارے سے مانو چک تک دورویہ سڑک تین ماہ میں مکمل کرلی جائے گی اوردریائے چناب پرپل کی تعمیر ہوگی ،جس سے ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں جانے میں آسانی ہوگی ۔ پولیس ملازمین جو عرصہ سے ترقی کے منتظر تھے ان کو جلد ترقیاں ملیں گی۔انہوں نے کہا کہ میرے سیاسی مخالفین اپنے جلسوں میں مجھ پر تنقید کررہے ہیں لیکن بطور چیئرمین ٹیوٹا میری تعیناتی کا مقصدبے لوث ہو کر صرف اس شعبہ کی افادیت کو عوام کے لیے یقینی بنانا ہے ۔ ٹیوٹا کی چیئرمین شب اس شرط پر لی ہے کہ میں کوئی تنخواہ نہیں لوں گا،  اس موقع پر میاںمحمد فاروق جعفر تارڑ، سید عثمان حیدر نقوی،شعیب حیات تارڑ،میاں نعمان امان اللہ تارڑ، حاجی عاقب چٹھہ، شہزاد احمد وڑائچ، عمر وڑائچ، محمد حماد وڑائچ، محمد زمان نمبردار، حیدر عباس شیرازی، ڈاکٹر جاوید اقبال سمیت علاقہ بھر کی سیاسی شخصیات موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن