• news

جہانگیرترین کا خیبر پی کے  سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے خیبر پی کے کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ جہانگیر خان ترین نے سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے محمود خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور امداد کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے ایک کروڑ روپے کی امداد پر جہانگیر ترین کا شکریہ ادا کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ اور بلوچستان حکومت سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ سلاب متاثرین ہمارے اپنے ہیں سب کو بڑھ چڑھ کر ان کی مدد کرنی چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن