فیصل آباد ضمنی الیکشن‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عابد شیر علی کو 25 ہزار جرمانہ
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) این اے 108 فیصل آباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عابد شیر علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 25 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے علاقے کی مساجد سے بجلی بلوں میں اووربلنگ سرچارج ختم کرانے کے حوالے سے اعلانات کروائے۔ ان کے خلاف پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمشن کو شکایت کی۔