• news

عراق: ہنگامے، کرفیو نافذ، مظاہرین صدارتی محل میں داخل، جھڑپیں، 8 ہلاک 


بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کی الصدر پارٹی کے سربراہ مقتدیٰ الصدر کی جانب سے سیاست سے کنارہ کشی کے اعلان کے بعد ملک میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 8 افراد ہلاک، 20 زخمی ہو گئے۔ مقتدیٰ الصدر نے ٹوئٹر پر سیاست سے کنارہ کشی اور صدری تحریک سے جڑے تمام سیاسی دفاتر بند کرنے کا اعلان کیا۔ ان کے حامیوں نے بغداد میں احتجاجی مظاہرے شروع کر دیئے اور مشتعل مظاہرین گرین زون میں حفاظتی راہداریوں کو عبور کرکے صدارتی محل اور دیگر حکومتی دفاتر میں داخل ہو گئے۔ اجلاس م¶خر کر دیئے گئے۔ مظاہرین نے صدارتی محل کے گرد قائم حفاظتی ستون بھی گرا دیا۔ پورے عراق میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔
 مشتعل مظاہرین نے وزارت دفاع کی عمارت پر دھاوا بولنے کی کوشش کی جس پر سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئے فائرنگ کی۔
عراق کرفیو 


امریکہ میں پاکستانی سفیر کی "اپنا" ممبران کو سیلاب تباہ کاریوں سے آگاہ کرنے کی ہدایت
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)امر یکہ میں پا کستانی سفیر مسعود خا ن نے"اپنا©" ممبران کو امریکہ میں پالیسی سازوں اور معروف شخصیات سے رابطہ کرنے اور ان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ امریکہ میں مقیم تیس بااثر اور معروف شخصیات سے ملاقات اور مخیر افراد کو سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی۔تفصیلات کے مطا بق امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے پاکستانی ڈاکٹرز کی معروف تنظیم اپنا (ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف پاکستانی ڈیسنٹ آف نارتھ امریکہ) کی جانب سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ فنڈ ریزر میں شرکت کی ۔
پاکستانی سفیر نے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے سیلاب متاثرین کی امداد کی اپیل کی اورشرکاءکو سیلاب کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔پا کستانی سفیر نے کہا کہ مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستانی بہن بھائیوں کی مدد کے حوالے سے “اپنا “ کا کردار قابل تحسین رہا ہے ،سیلاب کی تباہکاریوں سے پورا پاکستان متاثر ہوا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے اب تک ایک ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔اب تک مجموعی طور پر 33 ملین سے زائد آبادی متاثر ہوئی جن میں ساٹھ لاکھ افراد کو فوری طور پر مدد کی ضرورت ہے ۔وسیع پیمانے پر سیلاب کی وجہ سے مزید نقصان کا خدشہ ہے۔ پا کستانی سفیر نے امریکہ میں مقیم تیس بااثر اور معروف شخصیات سے ملاقات اور مخیر افراد کو سیلاب زدگان کے لیے دل کھول کر عطیات دینے کی اپیل کی۔
مسعود خان

ای پیپر-دی نیشن