• news

سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہالے گیا ، ہر پاکستانی متاثرین کی مدد کرے : بلاول 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 1500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، سیلاب کے باعث تین کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ خیبر پی کے، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب لوگوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے۔ ہر پاکستانی کو سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہا عمران خان نے اپنی خیبرپختونخواہ اور پنجاب کی حکومتوں کو استعمال کرتے ہوئے آئی ایم ایف کے معاشی بیل آؤٹ پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔ عمران خان خیرات کی  رقم کو اپنی ذات اور سیاست کیلئے استعمال کر کے بدعنوانی کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان بے نقاب ہو چکے۔انہوں نے ٹوئٹر کے آخر میں ہیش ٹیگ استعمال کیا اور لکھا کہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے پاکستان کھپے۔

ای پیپر-دی نیشن