• news

نواز شریف کی تقریر نشر کرنے کے  معاملے پر چیئرمین پیمرا کو مراسلہ ارسال 

لاہور(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کے معاملہ پراظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چیئرمین پیمرا اور پیمرا اتھارٹی کو مراسلہ ارسال کر دیا۔ مراسلہ میں لکھا گیا کہ 17 اپریل 2019 کو اسحاق ڈار پر پابندی لگائی گئی۔یکم اکتوبر 2020 کو پیمرا نے میاں نواز شریف کی تقریر نشر نہ کرنیکا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی تقریر نشر ہونا پیمرا کے اپنے احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ٹی وی چینلز کو پابند کیا جائے کہ پیمرا کی ہدایت پر سختی سے عمل پیرا ہوں،اگر ایسا نہ کیا گیا تو اعلی عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن