• news

حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے کوشاں ہے:پیپلز پارٹی

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری حاجی فلک شیر ایڈووکیٹ ، ضلعی سینئر نائب صدر چوہدری خالق عزیز مت ورک، ضلعی نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ ، سٹی صدر و ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی سید ندیم عباس کاظمی اور ضلعی رہنما رائے عظیم سعید خاں نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کیلئے سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر بلا تفریق ساتھ چلنا چاہئے، موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی حتی المقدور امداد فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنمائوں اور سندھ حکومت کو متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان رہنمائوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث مختلف علاقوں میں تباہی اور بدحالی سے دوچار ہے۔ صاحب ثروت افراد اور مالی وسعت رکھنے والے طبقے پر لازم ہے کہ وہ آزمائش اور مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی بھر پور مدد کریں، انہوں نے کہا کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں وہی قومیں اپنی منزل حاصل کرتی ہیں جو اتحاد و یگانگت اور قوت ارادی کے ساتھ آگے بڑھتی ہیں، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات، فلاحی تنظیموں سمیت تمام لوگوں کو آگے آنا ہوگا اور ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر مدد کرنا ہوگی۔، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تمام اضلاع سے امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوا رہی ہے تاکہ مصیبت زدہ ہم وطنوں کو ریلیف حاصل ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن