• news

حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے  پر عزم ہے: عمران رحمت ڈوگر 

جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے کاموں کو حکومت بنیادی ترجیح قرار دیئے ہوئے ہے مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت سیلاب سے متاثرہ ہم وطنوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے، عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے، وفاقی حکومت عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مربوط منصوبہ بندی کے تحت اپنا کردار کررہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صحت و تعلیم سمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے معاشی و تجارتی سرگرمیاں تیزی سے بحال کی جارہی ہیں ۔تاکہ ملک معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا ہوسکے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سیلاب جیسی آفت پر بھی سیاست کررہے ہیں۔ اور وفاقی حکومت کے خلاف تنقید کرکے اپنی ذہنی پسماندگی کا ثبوت دے رہے ہیں یہ وقت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کی خاطر کردار ادا کرنے کا ہے مگر پی ٹی آئی اس پر بھی سیاست چمکانے میں مصروف ہے۔

ای پیپر-دی نیشن