اوورسیز فٹبالر نادیہ خان نے کٹھمنڈو میں ٹیم کو جوائن کرلیا
لاہور ( اسپورٹس رپورٹر) اوورسیز فٹبالر نادیہ خان نے انگلینڈ سے کٹھمنڈو پہنچ کر قومی ویمنز ٹیم کو جوائن کرلیا،ڈان کاسٹر روور بیلز کی نمائندگی کرنے والی پلیئر ساف ویمنز فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کے سکواڈ کا حصہ ہیں،فیفا کی پالیسی کے تحت غیرملکوں میں سکونت پذیر فٹبالرز اپنے والدین کے آبائی ملک کی نمائندگی کے اہل ہیں، دوسری جانب اتوار کو کھٹمنڈو پہنچنے والے پاکستانی سکواڈ کا ساف کے نمائندوں نے شاندار استقبال کیا،مہمان فٹبالرز ایونٹ کیلئے اپنی تیاریوں کا آج سے آغاز کریں گی،ساف فٹبال چیمپئن شپ 6ستمبر سے شروع ہوگی،پاکستان کا پہلا میچ 7ستمبر کو بھارت کیخلاف ہوگا۔
ا