سیلا بی تباہ کاریاں وفاقی حکومت کی بدنیتی کاشاخسانہ ہے: اسلم بلوچ
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ومرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ سیلاب سے موجودہ تباہ کاریاں وفاقی حکومت کی بدنیتی اور طویل بدانتظامی کاشاخسانہ ہے ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھنا اور آفات و بلیات کا انتظار کرنا کہاں کی گورننس ہے اگرحکمران بروقت اقدامات کرتے تو پاکستان اور پاکستانیوں کو اس بدترین تباہی سے بچایا جاسکتا تھا، وفاقی حکومت کو سیلاب کے نتیجہ میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کاحساب دینا ہوگا، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا کہ بار بار بھاری جانی ومالی نقصان برداشت کرنے کے باوجودڈیم تعمیر نہ کرناہماری اجتماعی مجرمانہ غفلت ہے ہم مزید چشم پوشی کے متحمل نہیں ہوسکتے، پی ٹی آئی نے اپنے دور اقتدار میں ڈیمز کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جسے موجودہ وفاقی حکومت نے پس پشت ڈال دیا ہے، انہوں نے کہا کہ دشمن ملک بھارت کی آبی جارحیت کے پیش نظر آبی ذخائر کی تعمیر کوہمیں اپنی اولین ترجیحات میں سرفہرست رکھنا ہوگا اگر ایسانہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام سیلابی صورتحال کا آئندہ بھی شکار ہوتے رہیں گے اور اسی طرح جانی و مالی نقصان کا پاکستانیوں کا سامنا کرنا پڑتا رہے گا۔