حکومت متاثرین سیلاب کی بحالی اور مہنگائی پر قابومیں ناکام ہوچکی: اکبر نقشبندی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ متاثرین سیلاب کی بحالی اور مہنگائی کنڑول کرنے میں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے،ملک مشکلات کا شکار ہے حکمرانوں کو اپنے جھگڑوں اور بیرونی دوروں سے فرصت نہیں،سیلاب متاثرین کیلئے حکومت کے قابل ذکر اقدامات نظر نہیں آئے،فضائی جائزے نہیں سیلاب متاثرین کو امداد کی ضرورت ہے،دفاتر میں بیٹھ کر بیانات،حساب و کتاب اور اعداد و شمار کرنا خدمت نہیں،حکمران فوٹو سیشن اور اعلانات کے بجائے عملی اقدامات کریں،مذہبی و سماجی تنظیمیں حکومت اور ریاست کا متبادل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ گرانقد و شوں نے مصیبت زدہ عوام کی جان نکال دی ہے مہنگائی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں،حکومت مہنگائی کا طوفان لانیوالوں کو پکڑے،ٹماٹر،پیاز،آلو،دالیں اور دیگر اشیا خوردونوش عام آدمی کی پہنچ سے دور ہیں،حکومت کی طرف سے پڑول کی قیمتوں میں اضافہ کا عندیہ ظلم کے مارے عوام کے زخموں پر نمک پاشی ہے ۔