نارنگ منڈی:اوباش کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش
نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)نواحی ڈیرہ اشرف میں23 سالہ اوباش نوجوان کی 15سالہ طالبہ سے زیادتی کی کوشش,والد کی درخواست پرمقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکابتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں ڈیرہ اشرف کے رہائشی 23سالہ ملزم شہروز مسیح نے اپنے ہی گائوں کی پندرہ سالہ طالبہ کو سکول جاتے ہوئے زبردستی پکڑکرگھرلے گیا اورزیادتی کا نشانہ بنانے لگاجس پر پندرہ سالہ ن نے چیخ و پکار شروع کردی اور ملزم شہروز کو دھکادے کر بھاگ نکلی پولیس نے والدمحمد نواز کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم شہروز مسیح کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔