• news

 ڈپٹی کمشنرقصور کے زیر صدارت کوآرڈی نیشن کمیٹی پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس

قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اسرر انجم، علمائ￿  اکرام اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے اجلاس کو محکمہ کی کارکردگی‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے آگاہی مہم کا دائرہ شہروں اور دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جائے اور محکمہ ایجوکیشن کے زیراہتمام بہبودِ آبادی کے عنوان سے مضمون نویسی کے مقابلہ جات کا انعقاد کروایا جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ بہبود آبادی کا پیغام شہریوں تک پہچانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیں‘آبادی پر قابو پانے کیلئے محکمہ صحت کیساتھ کوآرڈینیشن کو مزید بہتر کیا جائے کیونکہ فیلڈ میں موجود ہیلتھ سٹاف بہبود آبادی کا پیغام عوام تک پہچانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن