• news

  ذیشان پرویز‘ پرویز اقبال کی زیرصدارت انجمن تاجران کا اجلاس

  شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی انجمن تاجران کا اجلاس صدر میاں ذیشان پرویز شانی اور جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال کی زیر صدارت سیلاب زدگان کی امداد و بحالی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں شیخ عظیم جاوید، حاجی اکبر علی چوہان، ملک ندیم یوسف ڈالو، حاجی محمد اکرم سرہندی، حاجی یعقوب بگا شیخ، حاجی میاں عبدالرشید، میاں خالد عباس، ملک اعجاز احمد، میاں تنویر احمد، رانا مہران فیاض، رانا سمیع الیاس، میاں انیس علی، چوہدری شہباز احمد چھینہ، میاں محمد اعظم میاں شاہد اسلم جالندھری، جاوید اقبال گل، رانا عمران سکندر، سیٹھ محمد عباس، مشتاق مہدی، ظہیر احمد چوہدری، محمد رفیق بھٹی، خالد مغل، محمد احمد، سیٹھ محمد عظیم، فیضان شفیق خان، شیخ عبدالحمید، محمد ارشد چھرا، محمد اسحا ق مٹھو، میاں امجد ہیرو و دیگر تاجر رہنمائوں نے شرکت کی، اجلاس میں سیلاب زدگان کی بھرپور امداد کے عزم کا اظہار کرنے سمیت امداد متاثرہ علاقوں تک پہنچانے کا لائحہ عمل بھی مرتب کیا گیا، شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں ذیشان پرویز اور ملک پرویز اقبال نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے تاجر برادری متاثرہ ہم وطنوں کی امداد و بحالی میں بھرپور کردار ادا کرے گی، تمام تاجر مصیبت زدہ بھائیوں کی مدد بڑھ چڑھ کر کریں سیلاب میں متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کرنا ہماری اخلاقی دینی و معاشرتی ذمہ داری ہے جس کی انجام دہی ان شاء اللہ یقینی بنائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اس وقت قدرتی آفت نے پورے ملک کو گھیر رکھا ہے موجودہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ارباب اقتدارکو ڈیمز بنانے کی طرف توجہ دینا ہوگی تاکہ آئندہ ایسی آفت کا دوبارہ سامنا نہ کرنا پڑا ڈیمز کی تعمیر کی خاطر تاجر برادری سمیت پوری قوم اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن