وزیر خزانہ ہوتا تو روپے کی قدر گراتا نہ مہنگائی کرتا: اسحاق ڈار
لندن (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر ملک میں ایڈونچر نہ ہوتے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں پڑتی۔ میں وزیر خزانہ ہوتا تو روپے کی قدر نہ گراتا‘ اتنی مہنگائی نہ کرتا روپے کو مینج کرتا۔ مفتاح اسماعیل کے پاس کوئی چوائس نہیں تھی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کا مہنگائی کا بھیانک ڈیٹا تھا، ہمارا پورا فوکس مہنگائی کو کم کرنا ہے۔ پاکستان آنے کے سوال پر کہا کہ مجھ پر جعلی کیس بنایا گیا‘ پانامہ کے فیصلے میں ڈھائی لائنیں مجھ پر بھی لکھی گئیں۔ مہنگائی میں کمی اور روپے کو استحکام دینا ہے۔ بھارت کے ساتھ تجارت سے متعلق حکومت فیصلہ کرے گی۔