ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور سٹیشن نے لڑکی کو ریسکیو کر لیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک لاہور سٹیشن نے عشاء نامی 16سال لڑکی کو ریسکیو کرکے ورثاء کے حوالے کر دیا۔عشاء نامی لڑکی گھر والوں سے ناراض ہو کر مغلپورہ لاہور سے ریلوے سٹیشن آپہنچی۔آن ڈیوٹی ملازمین نے کمسن بچی کو پلیٹفارم نمبر 5 لاہور سٹیشن پر پریشان حال پاکر ہیلپ ڈیسک لاہور کی تحویل میں دے دیا۔ہیلپ ڈیسک لاہور سٹیشن نے بچی کے ورثائسے رابطہ کرکے والدہ کے حوالے کر دیا۔