پنجاب آب پاک اتھارٹی نے سیلاب زدگان کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کر دی
لاہور(خبر نگار) پنجاب آب پاک اتھارٹی کی جانب سے سیلاب زدگان کیلئے ایک دن کی تنخواہ عطیہ کر دی۔صوبائی وزیر ہائوسنگ میاں اسلم اقبال کو چیف ایگزیکٹو آفیسر سید زاہد عزیز نے چیک پیش کیا۔میاں اسلم اقبال نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کیلئے حکومت پنجاب تمام وسائل بروئے کار لائے گی ،دیگر ماتحت محکمے بھی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیںمشکل کی گھڑی میں متاثرین سیلاب کے ساتھ ہیں۔سید زاہد عزیز نے بتایا کہ آب پاک اتھارٹی کی جانب سے 3 لاکھ 2 ہزار روپے کا عطیہ وزیراعلی پنجاب کے ریلیف فنڈ میں جمع کروایا گیا۔ گریڈ 16 اور اوپر کے افسران نے ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان فنڈ میں جمع کروائی۔سیلاب زدہ علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔