• news

مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو نواز شریف کے معاملے میں کہاں تھا : مریم اورنگزیب 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے اگر مقبولیت ہی انصاف کا پیمانہ ہے تو نواز شریف کے معاملے میں یہ پیمانہ کہاں تھا؟، عمران خان کو 7 دن کی مہلت ملی تو دانیال عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو بھی ملنی چاہئے تھی، سابق فیصلے انصاف کے ترازو کا منہ چڑا رہے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خطے کے مقبول ترین تین بار کے منتخب وزیراعظم کو بلیک لا ڈکشنری کا سہارا لے کر بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر تاحیات نااہل کرکے پارٹی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا، بیٹی کے ساتھ جیل بھجوا دیا گیا۔ اگر آج کا فیصلہ درست ہے تو ان فیصلوں کو بھی درست کیا جائے اور اگر وہ درست تھے تو اِس فیصلے میں بھی انصاف ہوتا نظر آنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن