• news

پٹرول 2.07 ، ڈیزل 2.99 ، مٹی کا تیل 10.99 روپے لٹر مہنگا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ سٹاف رپورٹر) حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7پیسے، ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 99پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 92پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9روپے 79 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت 235روپے 98پیسے، ڈیزل کی قیمت247روپے 43پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 210روپے 32پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 201روپے 54پیسے فی لیٹر مقر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں لاگو کردی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ماہ ستمبر 2022ء کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو کمی کی گئی ہے۔ اوگرا نے ستمبر2022ء کیلئے ایل پی جی 212روپے فی کلو مقرر کی ہے۔ ایل پی جی کی قیمت میں 6روپے فی کلو، 75روپے گھریلو سلنڈر اور287روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت میں کمی کے بعد فی کلو212روپے، گھریلو سلنڈر 2496روپے اور کمرشل سلنڈر 9604روپے مقررکر دی گئی۔ عرفان کھوکھر چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے تمام ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کو کہا کہ اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر خرید وفروخت کریں تاکہ غریب ایل پی جی صارفین کو اوگرا کی مقرر کردہ قیمت پر ایل پی جی دستیاب رہے۔

ای پیپر-دی نیشن