• news

 کابینہ نے  ایران ‘ افغانستان سے  ٹماٹر ‘پیاز  درآمد‘ ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے  ٹماٹر اور  پیاز کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی۔ ذرائع نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے ایف بی آر کی سمری پر ٹماٹر، پیاز پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری دی  جو 31 دسمبر 2022ء تک ہوگی۔ حکومت نے بھارت سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کی تاحال اجازت نہیں دی۔ کابینہ نے سبزیوں کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد کی منظوری دے دی۔ وزیر تجارت نوید قمر نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی ہے۔ بھارت سے درآمد کے حوالے سے نوید قمر کا کہنا تھا کہ بھارت سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیر تجارت نے کہا کہ مارکیٹ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے دبائو ہے، قیمتوں میں استحکام کے لیے دو ملکوں سے درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن