• news

پاکستان فٹبال فیڈریشن انتخابات کا عملی آغاز‘ رجسٹریشن  کیلئے 2 ہزار سے زائد کلب‘ اکیڈمیز نے رجوع


لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن کے الیکشن کیلئے ابتدائی پیش رفت کا عملی طور پر آغاز ہوگیا، پاکستان فٹبال کنیکٹ پروگرام میں رجسٹریشن کیلئے 2 ہزار سے زائد کلبز اور اکیڈمیز نے رجوع کرلیا،15 سو سے زائد ایڈمنسٹریٹرز کو جوابی ای میلز موصول ہوچکی ہیں،کلبز اور اکیڈمیز کی جانب سے فراہم کردہ کوائف کی تصدیق کا عمل جاری ہے، اس کارروائی کے مکمل ہونے پر ای میل کے ذریعے درخواست گزاروں کو براہ راست ویب سائیٹ تک رسائی دی جائےگی۔رجسٹریشن کا عمل پاکستان فٹبال کے کلبز، کوچز اور آفیشلز کے حقیقی سٹرکچر کا تعین کرےگا،اسی کی بنیاد پر فیفا کی نامزد نارملائزیشن کمیٹی اپنے مینڈیٹ کے مطابق پی ایف ایف کے انتخابات کا عمل مکمل کرےگی۔


نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے پاکستان فٹبال کنیکٹ کا بنیادی کردار ہے،ہم ایک مربوط سسٹم کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کے پاکستان فٹبال کے مستقبل پر دور رس نتائج برآمد ہوں گے۔نارملائزیشن کمیٹی کے رکن اور پاکستان فٹبال کنیکٹ کے سربراہ سعود ہاشمی کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کی کارروائی کیلئے کراچی میں قائم خصوصی دفتر فٹبال برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کررہا ہے،فون پر معلومات کی فراہمی سمیت مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے،بڑی تعداد میں کلبز اور اکیڈمیز کا اظہار دلچسپی خوش آئند ہے۔

ای پیپر-دی نیشن