قومی فٹبال ٹیم کیلئے ٹرائلز میں کل تک توسیع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ملک میں سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر قومی فٹبال ٹیم کیلئے ٹرائلز کی مدت میں جمعہ تک توسیع کردی گئی،پاکستان کی آئندہ انٹرنیشنل مصروفیات کے پیش نظر سلیکشن کا عمل شروع کرتے ہوئے 90 کھلاڑیوں کو لاہور طلب کرکے 27 اگست تک رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
،صلاحیتیں پرکھنے کا سلسلہ بھی شروع ہوا مگر سیلاب کی وجہ سے بعض علاقوں سے فٹبالرز بروقت نہیں پہنچ پائے،اسی لئے ٹرائلز کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، شرکت سے محروم رہ جانے والے کھلاڑی اب جمعہ کی شام 6 بجے تک رپورٹ کرسکتے ہیں، ہر کوالیفائیڈ کوچ ٹرائلز کیلئے 2 فٹبالرز کے نام دے سکتا ہے،نارملائزیشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حالات کی وجہ سے نہ پہنچ پانے والے کھلاڑیوں کو موقع دینے کیلئے مدت میں توسیع کی گئی ہے، باصلاحیت فٹبالرز کیلئے قومی ٹیم کے دروازے کھلے ہیں۔