کولن ڈی گرینڈ ہوم نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کے آل راﺅنڈر کولن ڈی گرینڈ ہوم نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔36 سالہ کرکٹر نے نیوزی لینڈ کرکٹ سے مشاورت کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ۔کولن ڈی گرینڈ ہوم نے بتایاکہ مسلسل انجریز کی وجہ سے مشکلات بڑھ گئی تھیں، ڈومیسٹک کرکٹ کیلئے میری خدمات دستیاب رہیں گی۔