رحیم یار خان سے چودھری اعجاز شفیع ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اور رانا تحسین کی عمران سے ملاقات‘ پی ٹی آئی میں شامل
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) رحیم یار خان سے سابق صوبائی وزیر چودھری اعجاز شفیع کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ ننکانہ سے رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ چوہدری اعجاز شفیع کی عمران خان سے ملاقات میں سابق وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت بھی موجود تھے۔ ننکانہ سے سیاسی شخصیات کا سابق وزیرِداخلہ برگیڈئر (ر) اعجاز شاہ اور جنرل سیکرٹری مرکزی پنجاب حماد اظہر کے ہمراہ چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سابق صوبائی وزیر چوہدری اعجاز شفیع رحیم یار خان سے 3 مرتبہ پنجاب اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں۔ چوہدری اعجاز شفیع نے کہا کہ ملک بھر کی طرح ننکانہ بھی حقیقی آزادی کی تحریک میں اپنے قائد عمران خان کے شانہ بشانہ ہے۔ رانا ذوالقرنین اخلاق، رانا تحسین اخلاق نے کہا کہ پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد راستہ صرف صاف و شفاف انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی وہ واحد قومی رہنما ہیں جو ملک کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے چوہدری اعجاز شفیع، رانا ذوالقرنین اخلاق اور رانا تحسین اخلاق کی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا خیر مقدم کیا۔