• news

نواز شریف کی واپسی جلد، بحرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا: رانا ثناء 


جڑانوالہ (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کو قومی اسمبلی کی تمام نشستوں پر شکست دیں گے۔ عوام تحریک انصاف حکومت کے دور کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔  مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بنے والی تحریک انصاف کی حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک مختلف بحرانوں کا شکار ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، پاکستان مسلم لیگ ن لائرز ونگ تحصیل جڑانوالہ کے صدر شیخ وقاص احمد ایڈووکیٹ، پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے چیف آرگنائزر شیخ عدنان شہزاد ، نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن ضلع اے ڈی ملک، شوکت علی، میاں نعمان لیگی رہنما سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی جلد واپسی سے پاکستان میں سیاسی بحرانوں کا خاتمہ یقینی ہو جائے گا۔ مسلم لیگ ن جب بھی برسراقتدار آتی ہے ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کر جاتی ہے۔  وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ملک کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن