• news

بجلی کے نئے بل بھیج رہے ہیں، کسی کو ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں: خرم دستگیر 


اسلام آباد (نامہ نگار) وزیربجلی و پانی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ بجلی کے نئے بل بھیج رہے ہیں کسی کو بل ٹھیک کرانے کی ضرورت نہیں۔  پیسکو ہیڈ کوارٹر پشاور میں پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے کہا  ملک میں معمول کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ سوات، منڈا، مٹہ کے بند گرڈ سٹیشنز جلد بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں، سوات اور باجوڑ کے علاوہ باقی صوبے میں بجلی مکمل بحال ہے۔ پیسکو کو سیلاب سے 40 کروڑ روپے اور ٹیسکو کو 6 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ سات سے پندرہ دنوں میں بجلی مکمل بحال کرنے کی کوشش کریں گے۔ کے پی میں نو گرڈ سٹیشن متاثر ہوئے، متاثرہ 9 گرڈ سٹیشنز میں سے 6 بحال ہو گئے ہیں، 126 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 121 بحال ہو گئے، اکتوبر سے بجلی بلوں میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ15 ستمبر سے پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے حوالے سے قومی پالیسی کا اعلان جلد ہو گا۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن