سپریم کورٹ نے شوکت ترین کی نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے پر نمٹا دی
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی طرف سے رینٹل پاور پراجیکٹ نیب ریفرنس کالعدم قرار دینے کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے۔معاملہ کی سماعت چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت شوکت ترین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل شوکت ترین ریفرنس میں بری ہوچکے ہیں،شوکت ترین کے بری ہونے کے باعث درخواست غیر موثر ہوچکی ہے۔عدالت عظمٰی نے درخواست واپس لینے کی بنیاد ہر نمٹا دی ہے ۔