• news

بجلی بل سہ ما ہی ایڈ جسمنٹ کی رقم نکال کر جمع کرائے جا ئیں 


لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کے اقدام کے خلاف درخواست پر ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کی رقم منہا کرکے بل جمع کروانے کا حکم دیدیا ہے جبکہ وفاقی حکومت‘ وزارت انرجی سمیت دیگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے جواب طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے شہری شیر علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے۔ درخواست گزاروں نے بجلی  کے بلوں میں شامل کئے گئے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کو چیلنج کیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے 16 جون‘ 12 اگست 2022ء کو بجلی بلوں میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف کا نفاذ کیا گیا اور یہ ٹیرف  نیپرا کے سیکشن 31 کے تحت لگایا گیا‘ لیکن اسی سیکشن کے سب کلاز 7 کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ٹیرف قانونی تقاضوں کے مطابق نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن