• news

پنجاب میں فوری بلدیاتی الیکشن یقینی بنا ئیں: چیف الیکشن کمشنز


اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)  چیف الیکشن کمشنر نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب حکومت نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022ء کی کاپی الیکشن کمشن کو بھجوائی تھی، الیکشن کمشن نے اپنی تجاویز پنجاب حکومت کو دے دی تھیں۔ پنجاب میں بلدیاتی حکومت کی میعاد 31 دسمبر 2021ء کو ختم ہوئی، صوبائی حکومت بلدیاتی قوانین میں تبدیلی کرتی رہی ہے جس کی وجہ سے الیکشن نہیں ہو رہا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے  چیف سیکرٹری کو ہدایت کی پنجاب میں فوری بلدیاتی انتخابات یقینی بنائے جائیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ  پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت فوری بلدیاتی انتخابات کرانے کی پابند ہے، صوبائی حکومت کو  الیکشن کمشن کی طرف سے متنبہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن