• news

عوام پر بجلی، پٹرول بم گرانا قابل مذمت ہے: ذکر اللہ مجاہد 

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ حکومت کا مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی کے بعد پٹرول کاوار قابل مذمت ہے۔عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر پٹرول بم گرایا گیا ہے۔ پٹرول سستا کرنے کا دلفریب لالچ دے کر اچانک مہنگا کرنا دھوکہ اور فراڈ ہے۔ قوم پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 7 پیسے کے اضافہ کو مسترد کرتی ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کی ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر-دی نیشن