• news

پاکستان ، آئرلینڈ میںلیڈ کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کرنیوالے ڈاکٹر رانا خرم شہزاد کی نماز جنازہ ادا



لاہور(نامہ نگار)پاکستان میں میڈیکل ایمرجنسی ورکر کی تربیت میں اہم خدمات سر انجام دینے اور پاکستان اور آئرلینڈ کے مابین لیڈ کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کرنے والے ڈاکٹر رانا خرم شہزاد کی نماز جنازہ گزشتہ روز پنجاب ایمرجنسی سروس ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر، ڈاکٹر فرحان خالد،ایاز اسلم، ہیڈ کوارٹرزو ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے افسران، کیڈٹس، میڈیکل طلباء ، سول سوسائٹی کے علاوہ متوفی کے لواحقین نے شرکت کی۔ڈاکٹر رضوان نصیر وافسران نے ڈاکٹر رانا خرم شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کواپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

ای پیپر-دی نیشن