• news

طاہر القادری کا ماہر تعلیم علامہ اقبال فانی کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت 



 لاہور(خصوصی نامہ نگار)بانی و سر پرست تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے  تحریک منہاج القرآن ناروے کے ڈائریکٹر ،معروف ماہر تعلیم علامہ محمد اقبال فانی کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر اپنے تعزیتی پیغام میںکہا ہے کہ اللہ کریم مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حضور اکرم ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائے۔ تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ علامہ محمد اقبال فانی مصطفوی مشن کا عظیم اثاثہ ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن