17 ہزار 628 کرونا ٹیسٹ کئے گئے‘ مثبت کیسز کی شرح 1.24 فیصد رہی‘ 117 مریضوں کی حالت تشویشناک‘ مجموعی اموات 30 ہزار 582 ہو چکیں
اسلام آباد (خبر نگار‘ این این آئی) ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 219 کیس رپورٹ ہوئے۔ ایک مریض جاں بحق ہوا۔ این آئی ایچ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 628 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 219 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 1.24 فیصد رہی۔ اس دوران کرونا وائرس سے ایک مریض جاں بحق جبکہ 117 کی حالت تشویشناک ہے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 582 کرونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔ کرونا وائرس کے کل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 69 ہزار 295 ہو چکی ہے۔