• news

حکومت کا غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو مشروط معافی دینے کا فیصلہ


  اسلام آباد(آئی ا ین پی ) حکومت نے غیر قانونی طور پر مقیم 4 لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، دستاویز کے مطابق معافی واپس جانے والے غیر ملکیوں کیلئے ہوگی۔ معافی دینے کا فیصلہ وزارتی کمیٹی برائے افغان امور کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ حکومت نے چار لاکھ غیر ملکیوں کو مشروط عام معافی دینے کا فیصلہ کیا ہے، معافی کی صورت میں غیر ملکیوں کو31 دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا وزارت داخلہ نے سمری کی منظوری دیدی ہے، جبکہ حتمی فیصلہ کابینہ کرے گی۔ وزارت داخلہ کے دستاویز کے مطابق معافی واپس جانے والے جن غیر ملکیوں کے لئے ہو گی ان میں افغان، نائیجرین، بھارتی اور دیگر ممالک کے باشندے شامل ہیں، یہ باشندے ویزا مدت ختم ہونے کے بعد بھی پاکستان میں قیام پذیر ہیں۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ معافی کی صورت میں غیرملکیوں کو 31 دسمبر 2022 تک واپس جانا ہوگا، اس شرط پر غیر ملکیوں سے ویزا کے بغیر رہنے پر جرمانہ نہیں لیا جائیگا، ایمنیسٹی سے مستفید غیر ملکیوں کیخلاف کوئی قانونی کارروائی بھی نہیں ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن