سائنسدان مریخ کی سطح پر آکسیجن بنانے میں کامیاب
لندن (نیٹ نیوز) 2021ء میں جب ناسا کا پرسیورینس روور مریخ پر پہنچا تو وہ اپنے ساتھ ایک مشین موکسی بھی لے گیا تھا۔ لنچ باکس جتنے حجم کی یہ مشین اب مریخ کی سطح پر اتنی آکسیجن پیدا کر رہی ہے، جتنی زمین میں ایک چھوٹا درخت بناتا ہے۔
گزشتہ سال فروری سے مریخ کے کاربن ڈائی آکسائیڈ والے ماحول میں یہ مشین آکسیجن تیار کر رہی ہے۔