• news

نیلم جہلم ‘مہمند پن بجلی منصوبوں میں خرابی،وزارت آبی وسائل کی تحقیقات شروع


اسلام اباد(رانا فرحان اسلم/خبرنگار) نیلم جہلم اور مہمند پن بجلی منصوبوں میں خرابی کی تحقیقات کا معاملہ واپڈا اور وزارت آبی وسائل نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کردیازرائع کے مطابق تحقیقات کے لیے عالمی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے زرائع کے مطابق وزارت آبی وسائل نے بین الاقوامی تحقیقات کمپنیوں سے اظہار دلچسپی طلب کرلیں ہیں غیر جانبدار انٹرنیشنل ماہرین کی تحقیقات کے بعد ذمہ داران کا تعین کیا جائے گازرائع وزارت ابی وسائل کے مطابق نیلم جہلم پن بجلی منصوبے میں خرابی کیوں پیدا ہوئی؟ تحقیقات کی جائیں گی نیلم جہلم پن بجلی کے منصوبے کاڈیزائن خراب تھا یا غیر معیاری تعمیرات اس پر تحقیقات کیجائیگی زرائع کے مطابق حالیہ سیلاب سے مہمند ڈیم کو  پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات واپڈا کو سونپ دی گئیں واپڈا نے تحقیقاتی عمل کا آغاز کردیاتحقیقات سے متعلق واپڈانے سمری تیارکی لی سمری وزیراعظم سے منظوری کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گاواپڈا آئندہ ہفتے تک سمری وزیراعظم کو بھجوائے گاواپڈا نے بھی مہمند ڈیم کی تحقیقات تھرڈ پارٹی ایکسپرٹ سے کرانے کی تجویز دیدی۔

ای پیپر-دی نیشن