• news

پنجاب کے مختلف کالجوں میں تھرڈ شفٹ متعارف کروانے کافیصلہ 


لاہور( ساجد چودھری)صوبے کے مختلف کالجوں میں تھرڈ شفٹ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔کالجوں میں انٹر میڈیٹ میں داخلوں کا آغاز ہو گیا ہے ،محکمہ تعلیم ہائر ایجو کیشن نے داخلوں کے لیے بھر پور مہم شروع کر دی ہے جن کالجوں میںامیدوار زیادہ ہونگے وہاںتھرڈ شفٹ متعارف کروانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے کم خرچ میں تعلیم حاصل کر سکیں ۔ صوبے کے بیشتر کالجوں میں طلبا کی زیادہ تعداد کے پیش نظر وہاں سیکنڈ شفٹ شروع کی گئی تھی لیکن اب محکمہ تعلیم ہائر ایجو کیشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ جن کالجوں میں طلبا زیادہ تعداد میں داخلے کے لیے اپلائی کریں گے  وہاں تھرڈ شفت شروع کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے سرکاری کالجوں میں کم فیس کیساتھ پڑھ سکیں میٹرک کے رزلٹ کے بعد صوبے بھر کے سر کاری کالجوں نے داخلوں کا آغاز کر دیا ہے اور امیدواروں کو پراسپیکٹس دینی شروع کر دی ہیں امیدواروں کے رش کے باعث صوبائی دارالحکومت کے مختلف کالجوں میں شدید رش ہے اور امیدوار اپنے پسند کے سرکاری کالجوں سے پراسپیکٹس وصول کر کے جمع کروا رہے ہیں حکومت کی جانب سے طلبا کے لیے کالجوں میں تھرڈ شفٹ جیسے اقدامات کو والدین کی جانب سے سراہا جارہا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن