• news

ترقی کی لسٹ میں نام نہ آنے پر 19 ویں گریڈ کے افسر شاہد منظور نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا


لاہور (سپیشل رپورٹر) چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی سلیکشن بورڈ کا افسروں کی ترقی کیلئے گزشتہ روز ہونے والا اجلاس ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نے محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے گریڈ 19 کے افسر شاہد منظورالحسن کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار محکمانہ ترقی کا حقدار ہے، اسکا نام اجلاس میں شامل نہیں کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن