• news

عمران کی تقریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف دائر درخواست کا تحریری حکم نامہ 


لاہور (سپیشل رپورٹر) عمران خان کی براہ راست تقریر نشر کرنے پر پابندی کے خلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوار حسین نے تحریری حکم میں کہا  ہے کہ وکلاء کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے خود رجوع کر رکھا ہے۔
 اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کا حکم معطل کر رکھا ہے۔ عدالت درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کرنے کا حکم دیتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن