انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ سے پاکستان پہنچ گئے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالم اسلام کی نامور علمی و روحانی شخصیت اور انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج مدینہ منورہ سے پاکستان پہنچ گئے، وہ دورہ پاکستان کے دوران 6 ستمبر کو جامعہ اشرفیہ لاہور میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام منعقدہ ختم نبوت و استحکام پاکستان کانفرنس اور 7ستمبر کو چناب نگر میں انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت و خطاب کے علاوہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ اور انوار ختم نبوت ٹرسٹ کے زیر اہتمام سیلاب زدگان کی امداد کے لیے مختلف شہروں میں قائم سیلاب ریلیف کیمپوں اور مختلف دینی مدارس کا بھی دورہ کریں گے۔