لیگی ایم پی اے ارشد وڑائچ ڈیفالٹر، عدالت نے اراضی نیلامی کا حکم دے دیا
لاہور (خبر نگار) بنکنگ عدالت نے بنک ڈیفالٹر لیگی ایم پی اے ارشد جاوید وڑائچ کی جائیداد نیلامی کا حکم دے دیا ہے۔ 30 کنال جائیداد نیلامی کیلئے 5 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ بنکنگ عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے جے ایس بنک کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل بنک نے بتایا کہ لیگی ایم پی اے ارشد نے پنجاب انٹرپرائزز کے نام پر قرض حاصل کیا اور سیالکوٹ میں واقع 30 کنال 6 مرلے اراضی رہن رکھوائی گئی قرض کی عدم ادائیگی پر لیگی ایم پی اے کے خلاف ڈگری جاری ہو چکی ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ 2 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کیلئے رہن شدہ اراضی نیلام کرنے کا حکم دیا جائے۔