• news

آئی ایم ایف سری لنکا کو 4برس میں 2 ارب 90 کروڑ ڈالر دیگا


 کولمبو (نیٹ نیوز) عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اس نے دیوالیہ پن کے شکار سری لنکا کے ساتھ چار برس کے دوران دو ارب 90 کروڑ ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج فراہم کرنے کیلئے  جوسٹاف لیول  معاہدہ کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ جلد آئیں گے یاد رہے کہ سری لنکا اپریل میں اپنے 51  ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے کی وجہ سے دیوالیہ ہو گیا تھا۔ کولمبو میں 9 روز سے جاری مذاکرات کے بعد اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف نے کہا کہ سری لنکا کو فراہم کردہ اس نئے پروگرام کا مقصد میکرو اکنامک استحکام اور قرضوں کی واپسی کو بحال کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن