اربوں لوٹنے والے لندن جبکہ عمران جیسے فقیر منش کو عدالت میں پیش ، فواد چوہدری
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف پر نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اربوں لوٹنے والے لندن میں عیاشی جبکہ عمران جیسے فقیر منش کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔ فواد چوہدری نے عمران خان کی خاتون جج اور پولیس افسران کو دھمکی سے متعلق کیس میں عدالت میں پیشی سے متعلق ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے۔