محمد خان بھٹی کو وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری بنانے کے خلاف درخواست، عدالت نے دلائل طلب کر لئے
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلی محمد خان بھٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت 7ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین سے دلائل طلب کر لیے ہیں۔ جسٹس انوار حسین نے اختر علی کی درخواست پر سماعت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے اپنا جواب عدالت میں جمع کرا دیا۔
جس میں کہا گیا کہ محمد خان بھٹی کی تعیناتی قانون کے مطابق ہے۔ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل محمد خان بھٹی نے کہا کہ ایسی درخواست جو ضابطہ دیوانی کے خلاف دائر ہو وہ قابل سماعت ہی نہیں ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ آپ آئندہ سماعت پر پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے سمیت دیگر اعتراضات پر بحث کریں۔