تائیوان کا چینی ساحل کے قریب پہلی بار ڈرون مار گرانے کا دعویٰ
تائی پے (انٹرنیشنل ڈیسک) تائیوان کی فوج نے پہلی بار چینی ساحل کے قریب ایک جزیرے پر سویلین ڈرون مار گرایا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈرون تائیوان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔ قبل ازیں تائیوان حکومت کی جانب سے چینی ساحل کے قریب تائیوان کے زیر کنٹرول جزائر پر چینی ڈرونز کی موجودگی پر انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔ تائیوان کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم کشیدگی بالکل نہیں چاہتے لیکن چین کی جانب سے اس طرح کی بار بار دخل اندازیوں کو برداشت نہ کرتے ہوئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔