• news

ممنوعہ فنڈنگ کیس، طارق شفیع کی پیشی  پی ٹی آئی کو بھیجے پیسوں سے لاتعلقی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ)  ایف آئی اے میں ممنوعہ فنڈنگ کے کیس کی تفتیش جاری ہے۔ طارق شفیع ایف آئی اے لاہور آفس میں پیش ہو گئے۔ ذرائع ایف آئی اے کے مطابق طارق شفیع نے پی ٹی آئی کو بھیجے گئے پیسوں سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ طارق شفیع نے کہا کہ انصاف ٹرسٹ سے کوئی تعلق نہیں نہ عارف نقوی کو جانتے ہیں۔ طارق شفیع نے تفتیشی ٹیم کے تمام الزامات کو رد کر دیا۔ ایف آئی اے تفتیشی ٹیم نے طارق شفیع کو 20 سوالوں پر مشتمل سوالنامہ دیدیا اور ان سوالات کے جوابات  ایک ہفتے میں دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن