• news

30لاکھ کچے مکا نوں میں سے ایک نہیں بثا ، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر : مراد شاہ 


کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ سندھ میں 30 لاکھ کچے مکان ہیں کوئی ایک بھی کچا مکان نہیں بچا۔ پانی آنے سے کچے مکان نہیں گرے بارش سے گرے ہیں۔ سندھ میں ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، پاکستان میں معمول سے 700 فیصد زائد بارشیں ہوئیں۔ سولہ اگست کے بعد ایک ہفتہ جو بارشیں ہوئیں اس کی تیاری نہیں تھی۔ پکے مکانات بھی اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ  رہنے کے قابل نہیں رہے۔ لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا جو جائز ہے۔ مراد علی شاہ کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے آفس میں اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی  ایم اے کو متاثرین کو سامان کی ترسیل تیز کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سیلاب زدگان  کیلئے 600ہزار راشن بیگز خریدنے کی ہدایت  بھی دے دی ہے۔ اور کہا میرے لوگ تکلیف میں ہیں یہی وقت ہے انکی تکلیف کم کریں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ میں مخیر حضرات اور فلاحی تنظیموں کا شکر گزار ہوں جو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے میدان میں ہیں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ڈی سیز متاثرین تک تمام سامان کی رسائی بروقت کریں، میں خود متاثرین کو ملنے والے سامان کی روزانہ مانیٹرنگ کروں گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن