انتخابی نتائج میں جعلسازی کا الزام آنگ سان سوچی کو مزید 3 برس قید
رنگون (نوائے وقت رپورٹ) نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی کو انتخابی نتائج میں جعلسازی کے الزام پر مزید تین سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کو سزا فوجی عدالت نے انسداد دہشت گردی کونسل کی سفارش پر سنائی گئی۔ آنگ سامان سوچی کو پہلے ہی مختلف الزامات پر 17 سال قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔