• news

عمران کی اداروں کیخلاف تقریر کیس، سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل


 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عمران خان کی اداروں کیخلاف تقریروں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عمران خان، فواد چودھری، شیری مزاری کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔جسٹس اعجاز الااحسن اور جسٹس مظاہر علی نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ 8 ستمبر بروز جمعرات معاملہ کی سماعت کریگا۔رجسٹرار آفس نے درخواست گزار قوسین فیصل کونوٹس جاری کردیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عظمی نے درخواست گزار کو کیس کے میرٹ پر تیاری کرکیپیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن